دہشتگرد، افغانستان میں مذہبی اتحاد کو توڑنے میں ناکام ہوں گے: قاسمی

تہران، 25 جون، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں نامور شیعہ عالم دین علامہ ''جعفر توکلی'' کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اور ان کے حامی افغانستان میں مذہبی اتحاد اور یکجہتی کو توڑنے میں ناکام رہیں گے.

''بہرام قاسمی'' نے پیر کے روز تہران میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اعلی افغان مذہبی رہنما علامہ جعفری توکلی کے سفاکانہ قتل پر افسوس کا اظہار کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ یقینا ایسے بزدلانہ اقدامات کا مقصد افغانستان میں فرقہ واریت کو فروغ اور قومی اور مذہبی گروہوں کے درمیان اختلافات کو بڑھانا ہے.

بہرام قاسمی نے علامہ جعفر توکلی کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ افغان قوم ہوشیار اور ہمت کے ساتھ ماضی کی طرح دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادے گی.

یاد رہے کہ افغانستان کے مغربی شہر ''ہرات'' میں ہفتے کے روز نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں معروف شیعہ عالم دین شیخ جعفر توکلی کی شہادت ہوئی.

ابھی تک کسی گروہ نے اس گھناؤنے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@