ایرانی پہلوانوں نے ہنگری کے کشتی مقابلوں میں 5 تمغے جیت لئے

تہران، 25 جون، ارنا - ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے ہنگری میں منعقدہ گرینڈ پری مقابلوں میں 2 طلائی، 2 چاندی اور 1 کانسی کے تمغے جیت لیے.

کشتی فیڈریشن کے مطابق، ہنگری میں منعقدہ گرینڈ پری گریکو رومن مقابلوں کا گزشتہ روز اختتام ہو گیا جس میں حصہ لینے والی ایرانی ٹیم نے مجموعی طور پر 2 سونے، 2 چاندی اور ایک کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے.

ان مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں' محسن حاجی پور اور یوسف قادریان' نے 63 اور 82 کلوگرام کے زمروں میں 2سونے،'محمدرضا گرایی اور مہدی فلاح' نے 67 اور 87 کلوگرام کے زمروں میں 2 چاندی کے تمغے حاصل کرلیے.

دوسرے ایرانی کھیلاڑی 'علی ارسلان' نے 72 کلوگرام کے کیٹگیری میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا.

تفصیلات کے مطابق گرینڈ پری گریکو رومن کشتی مقابلوں کا 24 اور 23 جون ہنگری میں انعقاد کیا گیا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@