ایرانی ٹیم پر غلبہ پانا مشکل ہے: پرتگالی ہیڈکوچ

سیرانسک، 25 جون، ارنا - پرتگال کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ جن کے کھیلاڑی آج ایران کے ساتھ ایک حساس میچ کھیلنے والے ہیں، نے کہا ہے کہ ایرانی ٹیم پر غلبہ پانا نہایت دشوار ہے.

'فرنانڈو سینٹوس' نے پیر کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی ٹیم نے مراکش اور اسپین کے خلاف اپنے پچھلے دو میچوں میں اچھی طرح سے اپنے مواقع سے فائدہ اٹھایا ہے.

فرنانڈو سینٹوس' نے مزید کہا کہ ایرانی ٹیم بہت اچھی اور ایشیا کی بہترین ٹیم ہوتی ہے تو ایران کو شکست دینا بہت مشکل کام ہے.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پرتگال، اسپین اور مراکش گروپ بی میں ہیں. درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی ٹیم نے روس میں منعقد ہونے والے 2018 ورلڈکپ مقابلوں میں اپنے پہلے میچ میں مراکش کی ٹیم کو 1-0 کے ساتھ شکست دے دی لیکن اپنے دوسرے میچ میں اسپین کی بہت طاقتور ٹیم کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکی.

آج بروز پیر روس کے 2018 فٹ بال ورلڈکپ کے گروپ بی کے تیسرے اور آخری میچ ایران اور پرتگال کے درمیان ہوگا. اس میچ کا انعقاد روسی کے اقتصادی شہر سیرانسک جو ماسکو کے تقریبا 630 کلومیٹر پر واقع ہے، ہوگا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@