ایران کے سامنے ہمارا مقابلہ سخت ہوگا: پرتگالی کھیلاڑی

تہران، 25 جون، ارنا - پرتگال کی قومی فٹ بال ٹیم کے نامور کھیلاڑی نے کہا ہے کہ ایرانی ٹیم کے سامنے ہمارا میچ بہت سخت ہوگا مگر ہم کامیابی کے لئے پُرعزم ہیں.

پرتگالی ٹیم کے ڈیفنڈر روبین دیاس نے آ بولا جریدے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے ہمیشہ مضبوط ارادے کے ساتھ اپنے حریفوں کا مقابلہ کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو جیسے معروف فٹبالر کے ہوتے ہوئے ہم ضرور ایران کے مقابلے میں فتح حاصل کریں گے.

25 جون کو روس کے 2018 فٹ بال ورلڈکپ کے گروپ بی کے تیسرے اور آخری میچ ایران اور پرتگال کے درمیان ہوگا.

اس میچ کا انعقاد روسی کے اقتصادی شہر ''سیرانسک'' جو ماسکو کے تقریبا 630 کلو میٹر پر واقع ہے، ہوگا.

ایرانی ٹیم کے ہیڈکوچ کا کہنا ہے کہ پرتگال کے خلاف میچ سب سے سنسنی خیز، حساس اور مشکل میچ ہوگا.

انہوں نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ آٹھ سال سے ایرانی ٹیم اور کھیلاڑیوں کے ساتھ ہے مگر اگلا میچ سب سے سنسنی خیر میچ ہوگا.

کارلوس قوریز نے اس بات پر زور دیا کہ قومی کھیلاڑیوں کو بڑا کام کرنا ہے. ہم نے ورلڈکپ کے لئے جنگ لڑی ہے اور ہماری ہی جد و جہد سے یہ سنہری موقع فراہم ہوگیا ہے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@