ایران کا جارجیا کو بجلی فراہمی کا فیصلہ

تہران، 25 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے فیصلہ کیا ہے کہ آرمینیا کے سے تبادلہ کی جانے والی بجلی میں سے 10 فیصد جارجیا کو فراہم کرے.

ایران کی قومی گیس کمپنی کے سربراہ 'حمید رضا عراقی' نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جارجیا کو بجلی کی فراہمی پر جلد معاہدے پر دستخط ہون گے.

انہوں نے مزید کہا عنقریب ایک معاہدہ طے ہوگا جس کے تحت ایران، آرمینیا میں ایرانی گیس سے بننے والی بجلی جارجیا کو بھی فراہم کرسکتا ہے.

معاہدے کے مطابق روزانہ ایک ملین کیوبک میٹر گیس ایران جارجیا کو فراہم کردے گا.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان سمیت افغانستان ، عراق اور دیگر مختلف ہمسایہ ممالک کو گیس اور بجلی فراہم کررہا ہے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@