مغربی میڈیا کی سازشوں کیخلاف ایران اور الجیریائی نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون اہم قرار

الجیریا، 25 جون، ارنا - الجیریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور الجیریا مسلسل عالمی میڈیا کے منفی عزائم کا شکار ہیں لہذا دونوں ملکوں کے خبررساں اداروں کو چاہئے کہ ان سازشوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں.

یہ بات ''عبدالحمید کاشا'' نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہی.

انہوں نے مغربی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) اور الجزائر کے خبر رساں ادارے (APS) کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانے پر زور دیا.

اس موقع پر دونوں اسلامی ممالک کے درمیان اشتراکات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے شعبوں میں تعاون سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آسکیں گے.

انہوں نے دونوں ممالک کے قومی نیوز ایجنسیوں کے درمیان ہونے والے گذشتہ معاہدوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اسلامی ممالک بیرونی طاقتور ممالک کے سامنے اٹھ کھڑے ہونے کی یکسان جذبات پائی جاتی ہیں.

ایران اور الجزائر کے خلاف مغربی ممالک کے مسلسل منفی پروپیگنڈوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دشمنوں کے مقاصد اور اہداف ایک ہیں اس لئے دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات نہایت اہم ہے.

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مضبوط میڈیاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی میڈیا نے احسن طریقے سے مغربی میڈیا کے مزموم عزائم کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے.

ایران اور الجزائر کے درمیان اچھے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مسلمان ممالک کی تعلقات بہت گہڑا عمیق ہے جس پر ہمیں فخر ہیں.

انہوں نے دونوں ممالک کے قومی خبررسان ایجنسیوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیاں ثقافت ، سیاحت اور اقتصادی روابط کے توسیع کے بہت بڑے مواقع موجود ہیں.

الجیریائی نیوز ایجنسی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی توسیع کے لئے ایران کا دورہ بہت جلد کروں گا.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@