عالمی والی بال لیگ، ایران کی جرمنی کو شکست

تہران، 25 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی کھیلاڑیوں نے تہران میں منعقدہ عالمی والی بال لیگ مقابلوں کے آخری میں میں جرمن ٹیم کو تین ایک سے ہرادیا.

تفصیلات کے مطابق، ایران اور جرمنی کی قومی والی بال ٹیموں کے درمیان گزشتہ روز تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں میچ کا انعقاد ہوا جس میں ایرانی کھیلاڑیوں نے جرمن حریف کو 3-1 کے نتیجے سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی.

یاد رہے کہ ایرانی ٹیم نے گزشتہ دنوں میں اپنے پہلے اور دوسرے کھیلوں میں بالترتیب جنوبی کوریا اور بلغاریہ کی ٹیموں کو 3-0 ، 3-1 سے شکست دے تھی.

یاد رہے کہ ایرانی ٹیم نے 2017 کے عالمی والی بال لیگ مقابلوں میں 11ویں پوزیشن حاصل کی تھی.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@