ایران کی ایتھوپیا میں دھماکے کی مذمت

تہران، 25 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے ایتھوپیا میں نئے وزیر اعظم کی حمایت میں منعقدہ ایک ریلی کے دوران دھماکے کی شدید مذمت کی ہے.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں ایتھوپیا کے دارالحکومت 'عدیس ابابا' میں ہونے والے دھماکے کے واقعے پر ایتھوپیا کی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا.

یاد رہے کہ ہفتہ کے روز عدیس ابابا میں نئے وزیر اعظم 'ابی احمد' کی حمایت میں منعقدہ ایک ریلی میں زوردار دھماکہ ہوا. اس دھماکے میں کئی لوگوں کے مارے جانے کا اندیشہ ہے. یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب وزیر اعظم ابی احمد اپنی تقریر کے بعد ہاتھ ہلاکر مبارکباد پیش کر رہے تھے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@