ایرانی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں ایشیا کی سب سے بہتریں ٹیم ہے: ملائیشیائی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ

کوالالامپور، 24 جون، ارنا - ملائیشیا کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ ایرانی فٹ بال ٹیم نے روس میں منعقدہ 2018ورلڈ کپ میں اپنی بہتریں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ اب تک ایشیا کی سب سے بہتریں ٹیم ہے.

یہ بات 'تان چانگ ہو' نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتکو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایرانی ٹیم نے اپنے پچھلے دو میچوں خاص طور پر یورپ کی فٹ بال ٹیم (اسپین ) کے خلاف بہت اچھا مقابلہ کر کے اس کھیل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایرانی ٹیم کل بروز پیر پرتگال کی ٹیم کے خلاف کامیاب ہو جائے گی.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@