ایران اور چین کےدرمیان تعلقات اعلی ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں: ایرانی سفیر

بیجنگ، 24 جون، ارنا - چین میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان تعلقات اپنی اعلی ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں.

یہ بات' علی اصغر خاجی' نےاتوار کے روز بیجنگ میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی.

انہوں نے گزشتہ4 سالوں کے دوران ایران اور چین کے درمیان برھتے ہوئے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو جوہری معاہدے سےعلیحدگی کے بعد اپنے اچھے تعلقات کی سمت آگے بڑھنا چاہیے.

خاجی نے مزید کہا کہ امریکہ عالمی جوہری معاہدے سے یکطرفہ علیحدگی کے بعد عالمی برادری میں ایران فوبیا منصوبے کو فروغ دینا چاہتا ہے تو اس سازش کی ناکامی کے لیے ایران اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے.

ایرانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں دونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سیکورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اہم اقدامات اٹھایا ہے.

خاجی نے مزید بتایا کہ چین نے جوہری معاہدے کے بعد اس سمجھوتے کو بچانے کے لئے بہت بڑی کوششیں کی ہیں اور جوہری معاہدے سے امریکی کی علیحدگی کے بعد بھی ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@