انسانی حقوق دوسرے ممالک پر دباو ڈالنے کے لئے ایک آلہ ہیں: ایرانی عدلیہ سربراہ

تہران، 24 جون، ارنا - ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ انسانی حقوق کو دوسرے ممالک پر دباو ڈالنے اور ایران مخالف سازشوں میں ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہا ہے.

یہ بات آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں ایران میں ہفتہ عدلیہ کی منسابت سے اپنے خصوصی پیغام میں گفتگو کرتے ہوئی کہی.

انہوں نے کہا کہ یہ بات تشویش ناک ہے کہ اندرون ملک اور بیرون ملک بعض افراد بے بنیاد اور جھوٹی خبروں کو سچ سمجھتے ہیں اور ان پر عمل پیرا ہوتے ہیں اور دکھ کی بات یہ ہے کہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے ایران مخالف دہشت گرد مجاہدین خلق تنظیم کی خبروں پر یقین رکھتے ہیں.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں اور خطے سے باہر پوری دنیا میں سنگین سازشوں اور جرائم میں شامل ہے جس سے خطے کو مسلسل نقصان کا سامنا ہے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@