عالمی والی بال لیگ میں ایرانی والی بال ٹیم کی بلغاریہ کو شکست

تہران، 24 جون، ارنا – ایران کی قومی والی بال ٹیم نے تہران میں منعقدہ عالمی والی بال لیگ2018 کے مقابلوں میں مقتدارانہ انداز میں بلغاریہ کی ٹیم کو 1-3 کے ساتھ ہرا دیا.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی ٹیم نے گزشتہ روز تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی والی بال لیگ مقابلوں میں بلغاریہ کے حریف کو ایک تین سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی.

یاد رہے کہ ایران اور جنوبی کوریا کی قومی والی بال ٹیموں کے درمیان گزشتہ جمعہ کی شام تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں میچ کا انعقاد ہوا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران نے جنوبی کوریائی ٹیم کو 3-0 سے ہرادیا جس سے ایران کے مسلسل 10 سال سے جنوبی کوریا کو شکست دینے کا ریکارڈ قائم رہا.

تفصیلات کے مطابق، آج بروز اتوار ایران اور جرمنی کے درمیان میچ ہوگا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@