جوہری معاہدہ، یورپ اپنا مجوزہ پیکیج جون کے آخر تک پیش کرے گا: ایران

تہران، 24 جون، ارنا - سنیئر ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے تحت ایرانی مفادات کو یقینی بنانے کے حوالے سے یورپی ممالک اپنے مجوزہ پیکیج روان مہینے کے آخر تک اعلان کریں گے.

یہ بات ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور' سید عباس عراقچی' نے گزشتہ رات تہران منعقدہ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی وجہ سے یہ معاہدہ ایک نازک صورتحال میں ہے.

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اور اس معاہدے کے دیگر فریقین جوہری معاہدے کے تحفظ اور تسلسل کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اگر ایسا نہ ہوئے ہم جوہری معاہدے سے پہلے والی صورتحال پر چلا جائیں گے.

عراقچی نے کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں اور پابندیوں کا خاتمہ عالمی جوہری معاہدے کے دو اہم ستون ہیں اور اگر اس معاہدے کے ایک ستون بھی تباہ اور خراب ہو جائے اس معاہدے کا تسلسل کا امکان نہیں ہے.

انہوں نے مزید بتایا کہ یورپ ایران سے جوہری معاہدے میں شامل رہنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اگر جوہری معاہدے میں ہمارے مفادات کو تحفظ فراہم نہ ہوئے تو اس میں شامل رہنا ممکن نہیں ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@