فٹبال ورلڈکپ، ہمارا اگلا میچ فیصلہ کن ہوگا: ہیڈکوچ ایرانی ٹیم

ماسکو، 23 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے پرتگالی ہیڈکوچ نے کہا ہے کہ پرتگالی ٹیم کے خلاف ہمارا اگلا میچ، ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے میں جانے کے لئے پُل ہے.

یہ بات ایران کے پرتگالی کوچ ''کارلوس قوریز'' نے ہفتہ کے روز ایرانی فٹ بال کھیلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

25 جون کو روس کے 2018 فٹ بال ورلڈکپ کے گروپ بی کے تیسرے اور آخری میچ ایران اور پرتگال کے درمیان ہوگا. اس میچ کا انعقاد روسی کے اقتصادی شہر ''سیرانسک'' جو ماسکو کے تقریبا 630 کلو میٹر پر واقع ہے، ہوگا.

ایرانی ٹیم کے ہیڈکوچ کا کہنا ہے کہ پرتگال کے خلاف میچ سب سے سنسنی خیز، حساس اور مشکل میچ ہوگا.

انہوں نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ آٹھ سال سے ایرانی ٹیم اور کھیلاڑیوں کے ساتھ ہے مگر اگلا میچ سب سے سنسنی خیر میچ ہوگا.

کارلوس قوریز نے اس بات پر زور دیا کہ قومی کھیلاڑیوں کو بڑا کام کرنا ہے. ہم نے ورلڈکپ کے لئے جنگ لڑی ہے اور ہماری ہی جد و جہد سے یہ سنہری موقع فراہم ہوگیا ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@