بھارت اور یورپی یونین کا ایران جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال

تہران، 23 جون، ارنا - خاتون بہارتی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی نے ملاقات کے دوران ایران جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، ''سشما سوراج'' نے گزشتہ روز برسلز میں خاتون یورپی رہنما ''فیڈریکا مغرینی'' کے ساتھ ملاقات کی.

فریقین نے اس موقع پر مختلف علاقائی اور عالمی مسائل سمیت ایران جوہری معاہدہ، خارجہ پالیسی، تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو کی.

فریقیین نے روہنگیا، افغانستان، مالدیپ کے مسائل، جوہری معاہدے کے تحفظ کی اہمیت اور سفارتی کوششوں کے ذریعے جزیرہ نما کوریا میں جوہری اسلحہ کی تخفیف کے حوالے سے بھی گفتگو کی.

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا تھا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@