سٹیل پیداوار میں ایران کی 11ویں عالمی پوزیشن

تہران، 23 جون، ارنا - بین الاقوامی سٹیل تنظیم کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 5 مہینوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران نے سٹیل کی پیداوار میں دنیا کے 66 ملکوں کے مقابلے میں 11ویں پوزیشن حاصل کی ہے.

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ مئی کے مہینے تک ایران میں سٹیل پیداوار کی حجم ساڑھے 21 لاکھ ٹن رہی ہے.

عالمی سٹیل تنظیم نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ایران نے اسٹیل پیداوار میں قابل قدر پیشرفت کرکے دنیا کے صنعتی ممالک کے درمیان مضبوط پوزیشن حاصل کی ہے.

بھارت اور چین اس وقت دنیا میں سٹیل پیداوار کرنے والے پہلے اور دوسرے ممالک ملک ہیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@