ایرانی والیبال ٹیم کی جنوبی کوریا کو شکست دینے کا 10 سالہ ریکارڈ برقرار

تہران، 23 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی والی بال لیگ 2018 کے مقابلوں میں جنوبی کوریائی ٹیم کو 3-0 سے ہرادیا جس سے ایران کے مسلسل 10 سال سے جنوبی کوریا کو شکست دینے کا ریکارڈ قائم رہا.

تفصیلات کے مطابق، ایران اور جنوبی کوریا کی قومی والی بال ٹیموں کے درمیان گزشتہ جمعہ کی شام تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں میچ کا انعقاد ہوا.

ایرانی ٹیم کے ہیڈکوچ نے گزشتہ میچوں کی طرح اس مقابلے میں نوجوان کھیلاریوں کو میدان میں آتارا جنہوں کوریائی ٹیم کے خلاف اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

شیڈول کے مطابق، ایرانی ٹیم آج بلغاریہ کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ کل بروز اتوار ایران اور جرمنی کے درمیان میچ ہوگا.

ان مقابلوں میں ایرانی خواتین مداح بھی قومی ٹیم کی حمایت کے لئے اسٹیڈیم میں موجود رہیں گی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@