ایشیا پیسفک والیبال مقابلوں میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم کی ایران روانگی

اسلام آباد، 23 جون، ارنا - پاکستان کی انڈر 18 قومی یوتھ والی بال ٹیم ایشیا پیسفک یوتھ والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران روانہ ہوگئی ہے.

تفصیلات کے مطابق، یہ مقابلے ایران کے شمال مغربی شہر 'تبریز' میں منعقد ہوں گے.

پاکستانی ٹیم کے کھیلاڑی گزشہ رات تہران روانہ ہوئے جہاں سے وہ تبریز جائیں گے.

پاکستانی ٹیم کے ایرانی ہیڈکوچ 'حمید موحدی' نے ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھیلاڑی 8 مہینے میں تربیتی کیمپ میں شرکت کے بعد ایشیائی یوتھ مقابلوں میں شرکت کے لئے تبریز جائیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قومی یوتھ ٹیم کی یہ پہلی بار کسی ایشیائی مقابلوں میں شرکت ہے جس کا مقصد مقابلوں سے آشنائی اور تجربہ حاصل کرنا ہے.

ایرانی ہیڈکوچ نے بتایا کہ تبریز کے مقابلوں میں اعلی پوزیشن حاصل کرنے والی 4 ٹیموں کو بین الاقوامی والی بال یوتھ چیمپئن شپ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے جواز ملے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی یوتھ ٹیم تبریز میں تربیتی کیمپ کا بھی انعقاد کرے گا اور مزید تیاری کے لئے ایرانی ٹیموں کے دوستانہ میچ بھی کھیلے گی.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشیائی یوتھ والی بال مقابلے 29 جون سے شروع ہوں گے اور یہ سلسلہ 6 جولائی تک جاری رہے گا.

ان مقابلوں میں 18 ایشیائی اور پیسفک کے ممالک شریک ہوں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@