تمام علاقائی ممالک کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں قریبی تعاون کو بڑھانا چاہیے: ایرانی ماہر ڈیزاسٹر مینجمنٹ

اسلام آباد، 22 جون، ارنا - ایرانی ڈائریکٹر آف ایشیا اور پیسفک سینٹر برائے ڈویلپمنٹ ڈیزاسٹر انفارمیشن مینجمنٹ (APDIM) کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت تمام علاقائی ممالک کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں مشترکہ تعاون کو وسعت دینی چاہیے.

یہ بات مصطفی معققی نے اسلام آباد میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسز پر علاقائی تکنیکی گروپ کے چھٹے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ تمام خطی ممالک کو چاہیے کہ وہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے اپنی توجہ کو بڑھائیں اور اس شعبے میں ہرممکن سطح تک اپنے تعاون کو بڑھائیں.

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پاکستان (NDMA) کی جانب سے اس اجلاس کی میزبانی کی گئی.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@