ایران کی نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ

تہران، 22 جون، ارنا - تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، رواں ایرانی سال کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 21 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

ایرانی کسٹمز ادارے کے سربراہ فورد اصغری نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ملک کی درآمدات میں 5 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارچ اور جون میں ملک میں 9.984 بلین ڈالر کی مالیت درآمد کی گئی ہیں.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@