بحرین کی صہیونیوں کو دعوت، فلسطینی تنظیم کی شدید مذمت

تہران، 22 جون، ارنا - فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم نے بحرین کی جانب سے ناجائز صہیونی ریاست کو عربی یونیسکو کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کی شدید مذمت کی ہے.

بحرین کی آل خلیفہ حکومت 24 جون کو عربی یونیسکو کے عالمی ورثہ کمیشن کے اجلاس کی میزبانی کررہی ہے. یہ کمیشن اقوام متحدہ سے منسلک ہے.

فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے سنیئر رہنما ''یوسف الحساینہ'' نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صہیونیوں کو بحرین کی جانب سے دعوت بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو بحال کرنے کی علامت ہے.

انہوں نے کہا کہ بحرین نے ناجائز صہیونی ریاست کو دعوت دے کر امت مسلمہ اور فلسطینی قوم کے خلاف غداری کی ہے.

فلسطینی رہنما نے مزید کہا کہ صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور خفیہ تعلقات کے قیام جو آج کل ان عرب حکمرانوں کی طرف سے کئے جارہے ہیں جو در حقیقت اپنے عوام کی نمائندگی نہیں کرتے، سے ہرگز ناجائز صہیونی ریاست کی موجودگی کو قانونی حیثیت نہیں ملتی.

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا زوال جس کے پاس دنیا کے مہلک جوہری ھتھیار ہونے کے باوجود، قریب ہے.

یوسف الحساینہ نے دنیا کی حریت پسند اقوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرینی حکمرانوں کی صہیونیوں سے دعوت اور ان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے اقدامات کی مذمت کریں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@