ایرانی عوام امریکہ کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے: صدر روحانی

تہران، 21 جون، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ایرانی عوام ہرگز امریکی عزائم کے سامنے اپنا سر نہیں جھکائیں گے.

یہ بات ایرانی صدر حسن روحانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری ٹی وی (IRIB) کے سربراہ، نائب سربراہ اور سینئر مینیجرز کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام امریکی سازشوں اور ایران مخالف تحریک سے باخوبی واقف ہے اور کبھی بھی ان کے سامنے نہیں جھکیں گے.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 40 سالوں سے مختلف شعبوں میں عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابیاں اور بہترین صلاحیتوں کی وجہ سے امریکہ کو ایران کی ترقی سے نفرت ہے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@