پاکستانی نیوی نے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو امداد فراہم کی

اسلام آباد، 21 جون، ارنا - پاکستانی نیوی کے سی کنگ ہیلی کاپٹر نے النعیمی نامی ایرانی کشتی کو امداد فراہم کی.

پاکستانی بحریہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کا اورماڑہ سے 186کلومیٹردور کھلے سمندر میں امدادی آپریشن کیا گیا جس میں ایرانی کشتی جس کو انجن میں خرابی کی وجہ سے کچھ دنوں سے سمندر میں شدید مشکلات کا شکار تھا اس کو ریسکیو کیا گیا.

پاکستانی بحریہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایرانی کشتی پر عملے کے تیرہ افراد سوار تھے اور کھانے پینے کی تمام اشیاءختم ہو چکی تھیں اور اطلاع موصول ہوتے ہی پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیم اشیاءِ خورد ونوش کو سی کنگ ہیلی کاپٹرکے ذریعے کراچی سے روانہ کیا گیا.

امدادی آپریشن کے دوران کشتی کے عملے کو پاکستانی بحریہ کی جانب سے اشیاءخوردونوش اور بیمار افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی اور بروقت امداد کی فراہمی پر ایرانی کشتی کے عملے نے پاک بحریہ کا شکریہ اداکیا.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@