فٹبال ورلڈکپ میں شریک ایرانی ٹیم کے نام قائد انقلاب کا خصوصی پیغام

تہران، 21 جون، ارنا - ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ ''سید علی خامنہ ای'' نے روس میں جاری 2018 فٹ بال ورلڈکپ کے مقابلوں میں شریک قومی ٹیم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کھیلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا.

تفصیلات کے مطابق، سپریم لیڈر آفس نے روس میں موجود ایرانی ٹیم کے کھیلاڑی اور عہدیداروں کو قائد انقلاب کا خصوصی پیغام پہنچایا.

گزشتہ رات ایران اور اسپین کے درمیان ایک سنسنی سخیز میچ ہوا جس پر قائد اسلامی انقلاب نے کہا کہ قومی کھیلاڑیوں نے اعلی کارکردگی کی مثال قائم کردی جس پر اللہ تعالی ان کو مزید طاقت عطا کرے.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ٹیم گزشتہ رات روسی شہر کازان میں اپنے دوسرے میچ میں ہسپانوی ٹیم کے مقابلے میں کامیابی سے ہم کنار نہ ہوسکی.

روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں گروپ بی کے میچ میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران کو 0-1 سے شکست دے دی.

میچ کا پہلا ہالف بغیر کسی گول کے برابر رہا، دنوں ٹیموں کے کھلاڑی گول کرنے کی سرتوڑ کوششیں کرتے رہے لیکن کسی کو کامیابی نہیں ملی. دوسرے ہالف کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا تاہم 54ویں منٹ میں اسپین کے ڈیگو کوسٹا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پرتگال، اسپین اور مراکش گروپ بی میں ہیں. درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے.

ایران کا تیسرا میچ 25 جون کو پرتگال کے ساتھ ہوگا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@