ناروے کا ایران جوہری معاہدے کا تسلسل جاری رکھنے پر زور

تہران، 21 جون، ارنا - نارویجن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ناروے اور یورپی یونین جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے اور اس معاہدے سے ایران کو مفادات کے حصول کی حمایت کرتے ہیں.

یہ بات ناروے کی خاتون وزیر خارجہ 'انی میری ایکرسن سوریدی' نے ملک کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ 'علی اکبر صالحی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری معاہدے کے ثمرات سے مستفید ہونے کا حق ہے اور ہم اس مقصد کے لئے کوشش کریں گے.

انہوں نے کہا کہ ناروے، ایران جوہری معاہدے کی حمایت میں سنجیدہ ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس معاہدے سے علیحدگی دنیا میں امن و سلامتی کو متاثر اور مہلک ھتھیاروں کے پھیلاو میں اضافہ ہوگا.

نارویجن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے خاتمے سے عالمی جوہری ادارے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچے گا.

اس ملاقات میں علی اکبر صالحی نے جوہری معاہدے کی حمایت پر ناروے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم یورپی ممالک کی مزید سیاسی اور اقتصادی حمایت کی منتظر ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@