ایران میں مصنوعات کی برآمدات میں 19 فیصد کا اضافہ

تہران - ایرانی کسٹم کے مطابق، رواں شمسی سال کے پہلے دو مہینوں میں ساڑھے 7 ارب ڈالر سے زائد مصنوعات کو دنیا کے 100 ممالک میں بھیجا گیا ہے.

ایرانی کسٹم نے آج بروز بدھ اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کردیا کہ ایران نے گزشتہ دو مہینوں کے دوران میں 18 ملین اور 727 ہزار ٹن (ساڑھے 7 ارب ڈالر) سے زائد مصنوعات بیرون ملک میں برآمد کی ہے جس کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے 4.6 فیصد زیادہ ہے.

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ اعداد و شمار کے مقابلے میں ایرانی مصنوعات کی برآمدات میں 19 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@