ویانا میں قائم عالمی اداروں کیلئے نئے ایرانی سفیر کی تعیناتی

تہران، 20 جون، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ کی تجویز اور صدر مملکت کی توثیق کے بعد تجربہ کار سفارتکار 'کاظم غریب آبادی' کو ویانا میں قائم مختلف عالمی اداروں کے لئے بطور سفیر اسلامی جمہوریہ ایران تعینات کردیا گیا.

صدر حسن روحانی نے 'کاظم غریب آبادی' کو بطور نئے سفیر کی تعیناتی سے متعلق وزیر خارجہ کی تجویز کی توثیق کردی.

کاظم غریب آبادی اس سے پہلے ہالینڈ میں بطور سفیر، ایران عدلیہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ، کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی عالمی تنظیم میں مستقل مندوب اور دیگر عہدوں پر خدمات سرنجام دے چکے ہیں.

یہ بات قابل ذکر ہے نئے ایرانی سفیر ویانا میں سبکدوش ہونے والے سفیر رضا نجفی کے عہدے پر تعینات ہوں گے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@