شام کی تعمیرنو کے عمل میں بھرپور حصہ لیں گے: جہانگیری

تہران، 20 جون، ارنا - سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ شامی قوم اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور ہم شام کی ترقی اور تعمیرنو کے عمل میں بھرپورانداز میں تعاون کرنے پر بھی آمادہ ہیں.

ان خیالات کا اظہار 'اسحاق جہانگیری' نے بدھ کے روز تہران میں شام کے وزیر خزانہ و تجارت 'محمد سامر الخلیل' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شام کی دلیر قوم کی قربانیوں، حکام کی سنجیدگی اور مسلح افواج کی بہادری نے شام کو مشکلات اور بحرانوں سے نکالنے کے لئے اہم کردار ادا کیا.

جہانگیری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شام کی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا تو اور آئندہ بھی شانہ بشانہ کھڑا رہے گا.

انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ جس طرح داعش سمیت دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شامی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑے تھے ویسے ہی شام کی تعمیرنو کے لئے بھی اس ملک کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے.

اسحاق جانہگیری نے شام کے خلاف ناجائز صہیونی ریاست کی حالیہ دراندازی اور جارحیت کی بھی شدید مذمت کی ہے.

انہوں نے غیرملکی فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ شام سے نکل جائیں کیونکہ کوئی بھی ملک شامی حکومت کی اجازت کے بغیر وہاں ٹھر نہیں سکتا.

اس موقع پر شامی وزیر خزانہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بینکاری مسائل کے خاتمے کے لئے شام میں ایرانی بینکوں کی شاخ کھولنا ناگزیر ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@