اعلی ایرانی سفارتکار کی بعض شامی مخالف گروہ کے سربراہوں سے ملاقات

تہران، 20 جون، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نے جنیوا کے دورے کے موقع پر شام کے بعض مخالف گروہوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے.

تفصیلات کے مطابق، ان ملاقاتوں میں فریقین نے شامی آئین کی کمیٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا.

'حسین جابری انصاری' جو شام کے بین الاقوامی مذاکرات میں ایران کے سنیئر مذاکرات کار ہیں، نے گزشتہ دنوں جنیوا کے دورے پر روس، ترکی اور ایلچی اقوام متحدہ کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں.

انصار نے اس حوالے سے بتایا کہ روسی صدر کے ایلچی، نائب روسی وزیر خارجہ، نائب ترک وزیر خارجہ اور ایلچی اقوام متحدہ اسٹافن ڈی مستورا کے ساتھ شام کی صورتحال اور آئینی کمیٹی کے حوالے سے گفتگو ہوئی.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شام میں قیام جنگ بندی کے ضامن ممالک ایران، روس اور ترکی سمیت اقوام متحدہ کے مشترکہ مذاکرات کا اگلا دور آئندہ چند ہفتوں میں جنیوا انعقاد کیا جائے گا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@