اٹلی نے ایران جوہری معاہدے کی اہمیت پر زور دیا

روم، 20 جون، ارنا - اطالوی حکومت نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت پر یورپی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم امن و سلامتی سے متعلق جوہری معاہدہ کو بڑی اہمیت حاصل ہے.

یہ بات اٹلی کے وزیر خارجہ 'اینزو موویرو میلانسی' نے اطالوی دارالحکومت روم کے دورے پر آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی ایلچی اور خارجہ پالیسی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین 'سید کمال خرازی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اٹلی اور یورپی یونین ایران جوہری معاہدے کے حق میں ہیں اور ہم اس معاہدے کو دنیا میں تخفیف اسلحہ کے معاہدے کے نفاذ کے لئے اہم سمجھتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں امن و سلامتی کی کامیابی کے لئے ایران جوہری معاہدے کو بڑی اہمیت حاصل ہے.

اس ملاقات کے بعد سید کمال خرازی نے ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطالوی وزیر خارجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے علاوہ جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر گفتگو ہوئی.

انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا ہے.

کمال خرازی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ یورپی فریقین سے جوہری معاہدے کے حوالے سے مضبوط ضمانت کا مطالبہ کیا ہے کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں سیاسی بیانات کافی نہیں بلکہ یورپ کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@