ایران کے تاریخی شہر اصفہان میں دسویں عالمی سیاحتی نمائش کا آغاز

اصفہان، 20 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے تاریخی شہر اصفہان میں 10ویں بین الاقوامی سیاحتی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، اس عالمی نمائش میں ہوٹلنگ، ریسٹورینٹ، فاسٹ فوڈ اور کافی شاپ سے متعلق مصنوعات اور صلاحیتوں کو پیش کیا جائے گا.

سیاحتی نمائش کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں ایران میں تعینات 8 ممالک کے سفیر شریک تھے.

اس نمائش کا رقبہ 9 ہزار مربع کیلومیٹر ہے جس میں تاجکستان، آسٹریلیا، ترکی، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، ہنگری، آئیوری کوسٹ اور عمان کے ممالک سے 80سے زائد غیر ملکی شرکا شریک ہیں.

اس نمائش کا مقصد سیاحتی، ہوٹلنگ اور سیاحوں کی میزبانی سے متعلق ایرانی صلاحیتوں اور مواقع کو اُجاگر کرنا ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@