ایران میں ساڑھے 9 لاکھ طالب علم حافظ قرآن ہیں

کرج، 20 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں قرآنی تعلیمات کو مزید فروغ دیا جارہا ہے اور اس وقت ملک بھر میں تقریبا ساڑھے 9 لاکھ کم سن طالب علم قرآن پاک کے حافظ ہیں.

یہ بات ایرانی وزارت تعلیم کہ شعبہ قرآن و نماز کے ڈپٹی چیئرمین 'میکائیل باقری' نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے 9 لاکھ طالب علم ملک بھر میں نصف اور پورے قرآن کے حافظ ہیں جس یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ قرآنی تعلیمات حاصل کرنے کے لئے طالب علموں میں قابل قدر شوق ہے.

انہوں نے مزید رواں تعلیمی سال میں ملک بھر سے ساڑھے 40 لاکھ طالب علموں نے مختلف قرآنی، دینی اور نماز کی کلاسوں میں حصہ لیا ہے.

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی مختلف صوبوں کے درمیان قرآنی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں طلباء کی شرکت اچھی رہی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ قائد اسلامی انقلاب نے حالیہ دنوں طالب علموں کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں قرآنی تعلیمات پر نوجوانوں کی توجہ اور ان کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکام پر زور دیا کہ ملک میں قرآنی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے مزید اقدامات کریں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@