ایرانی گول کیپر فٹ بال ورلڈکپ کے 11 بہترین کھیلاڑیوں میں شامل

میڈرڈ، 20 جون، ارنا - روس میں جاری 2018 فٹ بال ورلڈکپ کے مقابلوں میں شامل ایران کی قومی ٹیم کے گول کیپر 'علی بیرانوند' کا نام ورلڈکپ کے 11 بہترین کھیلاڑیوں میں شامل کردیا گیا ہے.

ہسپانوی اخبار 'اے ایس' نے ایک سروے میں روس میں جاری فٹ بال ورلڈکپ کے اب تک کے مقابلوں کا جائزہ لینے کے بعد وہاں موجود ٹیموں کے بہترین کھیلاڑیوں سے ایک منتخب ٹیم کا نظریہ پیش کیا.

اس عالمی منتخب فٹ بال ٹیم کے بہترین گول کیپر میں ایرانی قومی ٹیم کے گول کیپر علی بیرانوند کو دیکھاگیا ہے جبکہ برطانیہ، پرتگال، اسپین، برازیل، میکسیکو، کروشیا، یوراگوئے، سربیا اور سوئٹزر لینڈ کے کھیلاڑی بھی شامل ہیں.

ہسپانوی اخبار نے ایران اور مراکش کے میچ کے دوران علی بیرانوند کی اعلی کارکردگی کو سراہا.

یاد رہے کہ ایران نے فٹ بال ورلڈکپ کے پہلے میچ میں مراکش کو 1-0 سے ہرادیا تھا اور آج روسی شہر کازان میں ہسپانوی ٹیم کے خلاف دوسرا میچ کھیلنے کے لئے پُرعزم ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@