یورپ، ایران کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے: جرمن وزیر مملکت

تہران، 20 جون، ارنا - جرمنی کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک بشمول جرمنی، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کے خواہاں ہیں.

یہ بات 'نیلس اینن' نے ناروے کے دارالحکومت 'اوسلو' میں سربراہ ایرانی جوہری ادارہ 'علی اکبر صالحی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت پر جرمنی اور یورپ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ پر سنجیدہ ہیں.

فریقین نے اس موقع پر ایران اور جرمنی کے تعلقات میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا.

جرمن وزیر مملکت نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کو مزید موثر بنانے بالخصوص ایران کے ساتھ غیرملکی نجی شعبوں تعاون کے لئے عالمی سطح پر کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے.

یاد رہے کہ علی اکبر صالحی گزشتہ روز ناروے کے دورے پر پہنچ گئے جہاں وہ اوسلو فورم میں خطاب کے علاوہ اہم عالمی شخصیات اور ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@