ظریف کا خطے میں خطرات سے نمٹنے پر باہمی مشاورت کا مطالبہ

تہران، 19 جون، ارنا - ایرانی وزیرخارجہ مطالبہ کیا ہے علاقائی ممالک خطے میں درپیش مسائل اور خطرات سے نمٹنے کے لئے باہمی مشاورت کریں.

یہ بات محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں علاقائی ممالک کے درپیش خطروں کے حوالے سے پیغام میں کہی.

انہوں نے کہا کہ مشرقی وسطی میں 80 جوہری ہتھیار موجود ہیں اور ان میں سے کوئی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس کے نہیں ہیں بلکہ ان عناصر کے ہاتھوں میں ہیں جو کہ ایران مخالف سازشیں کرتے رہتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں خطے میں درپیش حقیقی خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے سنجیدہ گفتگو اور اقدامات کی ضرورت ہے.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام اداروں کی جانب سے کئی مرتبہ اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ایران میں موجود میزائل پروگرام ملکی دفاعی پالیسی کا حصہ ہے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@