باہمی تعلقات کی مزید توسیع ایران اور سوئٹزرلینڈ کا مشترکہ مقصد قرار

تہران، 19 جون، ارنا - سوئس دفترخارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اہم سیاسی اور اقتصادی شراکت دار قرار دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کا اہم مقصد باہمی تعلقات کو مزید عروج پر لے جانا ہے.

سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے اس بیان کو ایران کے صدر ڈاکٹر ''حسن روحانی'' کے آئندہ دورہ سوئٹزرلینڈ کے حوالے سے جاری کیا ہے.

ڈاکتر روحانی 2 اور 3 جولائی کو سوئس حکومت کی باضابطہ دعوت پر اس ملک کا دورہ کریں گے.

بیان کے مطابق، ایران اور سوئٹزرلینڈ کے صدور اس دورے کے موقع پر جوہری معاہدے کے تحفظ اور اس سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لیں گے.

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فریقین ایران مخالف امریکی نئی پابندیاں کے باوجود ایران اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر بھی گفتگو کریں گے.

اس کے علاوہ دونوں رہنماوں نے علاقائی مسائل، مشرقی وسطی کی صورتحال، ایران میں قائم امریکی تحفظ مفادات دفتر کے مسائل، ایران میں سعودی معاملات کو دیکھنے والے دفتر اور ریاض میں ایرانی دفتر تحفظ مفادات کے حوالے سے بھی گفتگو کرنی ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@