ایران اور اٹلی کے درمیان ثقافتی مشاورت کے تیسرے مرحلہ کا انعقاد

روم، 19 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور اٹلی کے درمیان مذہبی انتہاپسندی اور اس سے نمٹنے کے طریقہ کار کے عنوان سے ثقافتی مکالمے کے تیسرے دور کا انعقاد کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، ایران اور اٹلی نے ثقافتی سرگرمیاں سمیت باہمی اہمیت کے تمام شعبوں میں مشترکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق اور قریبی تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے.

یہ اتفاق رائے گزشتہ روز اطالوی دارالحکومت روم میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ ثقافتی مشاورت کے تیسرے مرحلہ کے انعقاد کے دوران پایا گیا.

اٹلی میں قائم ایران کے ثقافتی قونصلٹ اور اطالوی ادبی فاونڈیشن ترکانی نے مشترکہ طور پر اس اجلاس کا اہتما کیا تھا جس میں دونوں ممالک کے تعلیمی، ثقافتی حکام اور جامعات کے پروفیسرز موجود تھے.

اس موقع پر ایرانی وفد کی جانب سے ادارہ ثقافت اور اسلامی تعلقات کے سربراہ ابوذر ابراہیمی ترکمان کے خصوصی پیغام کو بھی پڑھ کر سنایا گیا.

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کی توسیع بالخصوص انسداد انتہاپسندی، مذہبی منافرت سے نمٹنے سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے پہلوئوں کا جائزہ لیا.

انہوں نے یورپ میں الہامی ادیان اور مسلمان برادری کو مزید قریب لانے کے لئے مشترکہ تھینک ٹینک کے قیام پر بھی زور دیا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@