سربراہ اقوام متحدہ کا ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کا مطالبہ

نیو یارک، 19 جون، ارنا - سیکریٹری اقوام متحدہ ''آنتونیو گوترش'' نے ایک بار پھر ایران جوہری معاہدے کو برقرا رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس عالمی معاہدے میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے.

ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل کے ترجمان استیفان ڈوجیریک نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جس میں انہوں نے ارنا نیوز ایجنسی کے سوال کے جواب میں ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور اقوام متحدہ کے کردار پر روشنی ڈالی.

انہوں نے کہا کہ سربراہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر جلد اپنی نئی رپورٹ پیش کریں گے.

ترجمان نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے سربراہ اقوام متحدہ پبلک اور خصوصی فورم پر اپنے موقف کا اظہار کرچکے ہیں.

استیفان ڈوجیریک نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش کی نظر میں جوہری معاہدہ تاریخ کی سب سے اہم سفارتی فتح ہے جس کی حمایت اور مکمل نفاذ کے لئے تمام فریقین کو کردار ادا کرنا ہوگا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@