امریکہ سے مذاکرات کی تجویز دینے والے ملک میں خلفشار چاہتے ہیں: رکن ایرانی مجلس

تہران، 18 جون، ارنا - ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے رکن نے کہا ہے کہ جو لوگ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے خواہاں ہیں وہ در اصل ملک میں تفرقہ اور خلفشار پیدا کرنا چاہتے ہیں.

یہ بات 'ابوالفضل حسن بیگی' نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہونی ریاست نے گزشتہ برسوں سے ایران کے خلاف مختلف سازشیں کی ہیں تاہم وہ ایران کے طاقتور نظام، حکمران اور باغیرت عوام کے سامنے مقاصد میں ناکام رہے ہیں.

ایرانی رکن مجلس نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت بلندیوں کو چھو رہی ہے اور امریکہ سمیت کسی بھی قوت ایران کا مقابلہ کرنے کی حیثیت نہیں رکھتے.

حسن بیگی' نے کہا کہ ملک میں بعض افراد امریکی صدر کے ساتھ بات چیت کرنے کی تجویز دیتے ہیں جبکہ اس وقت امریکی معاشرے میں ٹرمپ کی مقبولیت بہت حد تک گر چکی ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@