ایران، عراق سمیت پورے خطے میں قیام امن کا ضامن ہے: عراقی عیسائی رہنما

بغداد، 18 جون، ارنا - عراق میں عیسائی برداری کے اعلی رہنما نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق سمیت پورے خطے میں قیام امن و استحکام کا ضامن ہے.

یہ بات 'لوئس رفییل ساکو' نے پیر کے روز بغداد میں تعینات ایران کے سفیر 'ایرج مسجدی' کے ساتھ ملاقات کے بعد ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ایران کے موثر کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عراق کی تعمیر نو کے لیے قابل قدر کوشش کی ہے.

عراقی مسیحی رہنما نے کہا کہ ایران اور عراق کی عیسائی برادری ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.

انہوں نے بتایا کہ عراق میں داعش کی شکست کے بعد کچھ عیسائی شہری اپنے علاقوں میں واپس گئے ہیں.

لوئس رفییل نے مزید بتایا جنگ اور تنازعات خطی ممالک کے مفاد میں نہیں ہے اور خطی مسائل کا حل صرف علاقائی ممالک کے باہمی تعاون کے ذریعے ممکن ہے.

اس موقع میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران خطے اور عراق میں تمام مذہبی فرقوں اور دینی اقلیتوں کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے پر مکمل آمادہ ہے.

'ایرج مسجدی' نے بتایا کہ ایران تمام الہامی ادیان کے پیروکاروں کے درمیان پرامن بقائے باہمی، بھائی چارے، امن اور سلامتی کے قیام کا خواہاں ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@