ایرانی صدر جلد سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کا دورہ کریں گے

تہران، 18 جون، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر ''حسن روحانی'' اپنے سوئس اور آسٹرین ہم منصبوں کی باضابطہ دعوت پر جولائی کے مہینے ان دو اہم یورپی ملکوں کا دورہ کریں گے.

یہ بات صدارتی دفتر کے شعبہ ذرائع ابلاغ عامہ کے سربراہ 'پرویز اسماعیلی' نے اپنے ایک بیان میں کہی.

بیان کے مطابق، ڈاکٹر روحانی اگلے مہینے میں دو روزہ دورے پر سوئٹزرلینڈ اور پھر آسٹریا جائیں گے.

ایرانی صدر ان دوروں کے موقع پر میزبان ممالک کی اعلی قیادت، ایرانی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات اور مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کریں گے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@