ٹرمپ اور کم جونگ کی ملاقات میں ایرانی قالین کی موجودگی دنیا کی نظروں میں رہی

کوالالمپور، 18 جون، ارنا - گزشتہ دنوں میں امریکہ اور شمالی کوریا کے رہنماوں کے درمیان تاریخی ملاقات میں ایران کے ماہرین کے ہاتھوں بننے ہوئے قالینوں پر دنیا کی توجہ مرکوز رہی.

ایرانی قالینوں کی موجودگی نے ایک بار پھر دنیا کو ایران کے قدیمی ہنر باور سے روشناس کرادیا.

رواں مہینے میں امریکی اور شمالی کوریائی رہنماؤں کے درمیان سنگاپور میں تاریخی ملاقات ہوئی. جس کمرے میں دونوں قیادت کے درمیان ملاقات ہونی تھی وہاں ایران کے ہاتھ سے بنے قالینوں کو بیچھائے گئے جبکہ اس کام کو ایک ایرانی کمپنی کے سپرد کردیا گیا تھا.

ارنا نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایرانی والین کمپنی کے ڈیزائنر ''امید باقری'' کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور کم جونگ کی ملاقات سے 48 گھنٹے پہلے سنگاپوری حکام نے مذکورہ کمپنی کو درخواست دی کہ اس تاریخی ملاقات کے لئے ایران کے ہاتھ سے بنے قالینوں کا بندوبست کیا جائے اور جس کمرے میں یہ ملاقات ہونی ہے وہاں انھیں بیچھائے جائیں.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما نے دو کمروں میں ملاقاتیں کیں اور دونوں کمروں میں ایرانی خوبصورت قالینوں کو بیچھائے گئے تھے جس سے دنیا کو ایک بار پھر ایران کے تاریخی اور غیرمعمولی ہنر، ثقافت اور تہذیب روشناس ہوگیا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@