ایران اور جرمنی کی جامعات کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط

بوشہر، 18 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی بوشہر اور جرمنی کی 'ایف ایچ ایم' یونیورسٹیوں نے باہمی تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں.

یہ بات ' سعید زرین فر' نے پیر کے روز بوشہر اور جرمنی کی ایف ایچ ایم یونیورسٹیوں کے درمیان مشترکہ کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی.

تفصیلات کے مطابق ،یہ کانفرنس جرمن مشہور ایف ایچ ایم (FHM) یونیورسٹی اور بوشہر یونیورسٹی کے اعلی حکام کی موجودگی میں منعقد ہوگئی.

اس موقع میں فریقین نے دونوں جامعات کے درمیان مشترکہ تحقیقی اور سائنسی منصوبے، سائنسی تجربات کے تبادلے، تکنیکی تعلقات کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مواقع کا جائزہ لیا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu