شام امن مذاکرات، اعلی ایرانی سفارتکار کی جنیوا روانگی

تہران، 18 جون، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور 'حسین جابری انصاری 'شام سے متعلق بین الاقوامی امن مذاکرات میں شرکت کے لئے جینوا روانہ ہو گئے.

ایران کے سینئر سفارتکار 'حسین جابری انصاری' نے آج شامی امن مذاکرات کے دیگر بانی ممالک (روس اور ترکی ) کے اعلی حکام اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے شامی امور 'اسٹیفن ڈیمیسٹورا' کے ساتھ ملاقات کریں گے.

انہوں نے کل بروز منگل شامی مذاکرات کے بانی تینوں ممالک کے درمیان چارفریقی نشست میں شرکت کرے گا.

تفصیلات کے مطابق، ان مذاکرات کا اصل محور شام کی آئینی کمیٹی کے کام کو آسان بناناہے.

یاد رہے کہ 10 جون جابری انصاری اور اسٹیفن ڈیمیسٹورا نے ایک ملاقات کے دوران شام کی آئینی کمیٹی کے مذاکرات کے اگلے دور کا تعین کردیا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu