ایران کیساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں: صدر آرمینیا

ماسکو، 18 جون، ارنا - آرمینیا کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے.

یہ بات 'ارمین سارکسیان' نے آرمینیائی دارالحکومت یریوان میں تعینات ایران کے سفیر 'سید کاظم سجادی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور آرمینیا کو باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے.

صدر سارکسیان اور ایرانی سفیر نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی توسیع بالخصوص ایرانی اور آرمینیائی عوام کے درمیان تعلقات کو بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا.

سید کاظم سجادی نے اس موقع پر ارمین سارکسیان کو آرمینیا کا نیا صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی.

انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایران اور آرمینیا کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں جبکہ دونوں ملکوں کے حکام تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں.

ایرانی سفیر نے ایران اور یوریشیائی اقتصادی یونین کے درمیان حالیہ دنوں آستانہ میں دستخط ہونے والے ترجیحی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے دونوں ممالک کے آزاد تجارتی زون کے درمیان تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی.

انہوں نے ایران اور آرمینیائی عوام کی جانب سے ایک دوسرے کے ملکوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے پر بھی زور دیا.

صدر آرمینیا نے بھی ایران کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرمینیائی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@