ایران کیخلاف گول کرنا دشوار کام ہے: ہسپانوی ہیڈکوچ

کازان، 20 جون، ارنا - اسپین کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ جن کے کھیلاڑیوں نے آج ایرانی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے، نے کہا ہے کہ ایران ایک مضبوط ٹیم ہے جس کے خلاف گول کرنا آسان نہیں.

ہسپانوی ٹیم کے ہیڈکوچ 'فرنانڈو ہائیرو' نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہی.

انہوں نے ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے حوالے سے ایرانی ٹیم کے ہیڈکوچ ' کارلوس قیروز' کی اعلی کارکردگی کو سراہا.

فرنانڈو ہائیرو نے کہا کہ ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کے کھیلاڑی جسمانی لحاظ سے بہت طاقتور ہیں اور یہ ایران اور مراکش کے درمیان میچ میں اچھی طرح سے دکھایا گیا.

2018 فٹ بال ورلڈ کپ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران، پرتگال، اسپین اور مراکش گروپ بی میں ہیں. درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے.

یاد رہے کہ ایران نے فٹ بال ورلڈکپ کے پہلے میچ میں مراکش کو 1-0 سے ہرادیا تھا اور آج روسی شہر کازان میں ہسپانوی ٹیم کے خلاف دوسرا میچ کھیلنے کے لئے پُرعزم ہے.

ایران کا تیسرا میچ 25 جون کو پرتگال کے ساتھ ہوگا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@