نائب ایرانی وزیر داخلہ کا خطے میں دہشتگردی کیخلاف جنگ پر زور

تہران، 17 جون، ارنا - نائب ایرانی وزیر داخلہ برائے سیکورٹی امور نے خطے میں دہشتگردی اور منظم جرائم کیخلاف جنگ کے تسلسل پر زور دیا.

یہ بات نائب وزیر داخلہ برائے سیکورٹی اور انتظامی امور 'حسین ذوالفقاری' نے اتوار کے روز ترکی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے ترک حکومت سے مطالبہ کیا کہ ترکی میں فرار ہونے والے دھوکہ بازوں کی گرفتاری اور مجرموں کی واپسی کے لیے مدد کرے.

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردانہ کاروائیوں کی روک تھام کیلیے مشترکہ سرحدوں کے مکمل کنٹرول پر زور دیا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu