ایران اور سینیگال کا سائنسی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

تہران، 17 جون، ارنا –نائب ایرانی وزیر سا‏ئنس اور ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ایران اور سینیگال سائنسی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا.

یہ بات ڈاکٹر 'حسین سالار آملی' نے اتوار کے روز ایران میں تعینات افریقی ملک سینیگال کے سفیر' بابا کاربا' کےساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

سینگال میں مقیم ایرانی طلبا کے رہائشی اور تعلیمی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ان مسائل کے حل پر زور دیا.

سالار آملی نے دونوں ممالک کے درمیان اچھے سائنسی، تکنیکی اور ٹیکنالوجی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی مراکز کے اساتذہ اور محققین پر مشتمل ایک وفد سینیگال یونیورسٹیوں کا دورہ کرے گا.

اس موقع میں ایرانی طلبا کے رہائشی اور تعلیمی سینیگال کے سفیر نے مغربی ممالک میں ایران پر محبت رکھنے والوں کو ایرانی ثقافت اور تہذیب کا تعارف کرنے کے لیے سینیگال میں ایک ایرانولوجی مرکز کے قیام کی تجویز دی.

انہوں نے دوطرفہ سائنسی اور تعلیمی مواصلات سے ایرانی وزارت سائنس کی حمایت پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیگال کے عوام ایران کی پرانی تہذیب سے بہت محبت رکھتے ہیں.

یاد رہے کہ روان سال اپریل کے مہینے میں ایرانی وزیر خارجہ'محمدجواد ظریف' نے ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں افریقہ اور جنوبی امریکہ کے کچھ ممالک کا دورہ کیا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu