فٹ بال ورلڈکپ، ایڈیڈاز کمپنی کا ایرانی ٹیم کی حمایت کا اعادہ

تہران، 17 جون، ارنا - سپورٹس کٹس تیار کرنے والی جرمن کمپنی ایڈیڈاز نے امریکی جوتاساز کمپنی نائیکی کی جانب سے ورلڈکپ مقابلوں میں شریک ایرانی کھیلاڑیوں کو جوتا فراہم نہ کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایڈیڈاز کمپنی ایرانی ٹیم کی حمایت جاری رکھے گی.

یہ بات 'کاسپر رورستد'(Kasper Rorsted) نے اتوار کے روز روسی ٹی وی چینیل 'راشا ٹو ڈے' کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی.

سپورٹس کے سازوسامان بنانے والی معروف کمپنی ایڈیڈاس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ سیاست اور سپورٹ ایک دوسرے سے الگ ہیں اور سیاسی امور میں سپورٹس کمپنیوں کی مداخلت مکمل طور پر غلط ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی کھیلاڑیوں کی سپورٹس سہولیات کو فراہم کریں گے کیونکہ ایرانیوں کو فٹ بال سے بہت محبت ہے.

یاد رہے کہ امریکی جوتا ساز کمپنی نائیکی نے گزشتہ دنوں میں امریکی پابندیوں کا بہانہ بنا کر ایرانی فٹبالرز کو جوتے فراہم کرنے سے انکار کر دیا.

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ نے کمپنی نائیکی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی کھیلاڑیوں کو جوتا فراہم نہ کرنے پر ایرانی قوم سے معافی مانگے.

تفصیلات ایران کی قومی فٹ بال ٹیم جمعہ کے روز روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والے 2018 فٹ بال ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں مقتدرانہ انداز میں مراکشی حریف کو ایک 0-1 گول سے شکست دے دی.

ایران کا دوسرا میچ 20 جون کو ہسپانوی ٹیم کے خلاف ہوگا اور تیسرا میچ 25 جون کو پرتگال کے ساتھ ہوگا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@