ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں 3 ٹن سے زائد منشیات پکڑلی گئیں

زاہدان، 17 جون، ارنا - ایران کے جنوب مشرقی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران تین ٹن اور 102 کلوگرام منشیات کو اپنے قبضے میں لیا ہے.

یہ بات ایران کے جنوب مشرقی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی پولیس کمانڈر کرنل 'احمد طاہری' نے اتوار کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز اور اسمگلروں کے درمیان میں جھڑپ ہوئی اور اس دوران بڑے پیمانے پر منشیات اور ایک اسلحے کی ضبطگی کے علاوہ پانچ کارندوں کو بھی پکڑ لیا گیا.

طاہری نے کہا کہ اسمگلروں سے تین ٹن اور 102 کلوگرام افیون برآمد کرلیا گیا.

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@